کراچی ،پیپلز پارٹی ایک گلدستہ کی مانند ہے اسکی جڑیں کراچی سے لیکر خیبر تک موجود ہیں، وقار مہدی

اتوار 15 جولائی 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک گلدستہ کی مانند ہے اسکی جڑیں کراچی سے لیکر خیبر تک موجود ہیں اور عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا اصل پروگرام اور منشور ہے انہوں نے یہ بات اتوار کے روز پی پی میڈیا سیل سندھ میں عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ سندھ کے عہدیداروں اور کارکنوں شاکر بونیری ڈاکٹر مہاسم اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی احمد جان عابدستی طالب بروہی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر شاکر بونیری اور ڈاکٹر مہاسم نے پیپلز پارٹی میں اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر وقار مہدی نے شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ان ساتھیوں کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کو تقویت حاصل ہوگی۔ #