Live Updates

ٹوپی، پاکستان میں پہلی بار کسی شیر نے جمہوریت دشمن اسٹیبلشمنٹ کو للکارا ہے،اعجاز اکرم باچہ

اتوار 15 جولائی 2018 20:40

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ پی کی47کی تاریخی ریلی 2000ہزار سے زائد گاڑیوں میں دس ہزار سے زائد افراد نے عمران خان جلسہ گوہاٹی کو ماند کردیا اسیر جمہوریت میاں محمد نواز شریف اور دختر پاکستان مریم نواز کے حق میں نعرہ بازی انتخابات سے پہلے دھاندلی کی داغ بیل کو تناور نہیں ہونے دیں گے موٹر کار ریلی گوہاٹی پل سے شروع ہوکر اسماعیلہ تک شیراز اکرم باچہ کی قیادت میں ہزاروں لوگوں کا جلوس جلوس میں دختر پاکستان مریم نواز اور اسیر جمہوریت میاںمحمد نواز شریف کے حق میں نعرے انصاف کا دہرا معیار نہیںمانتے اسماعیلہ میں جلوس نے جلسہ کی شکل اختیار کی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے جلسہ گوہاٹی سے لوگو ں کی تعداد دو گنا تھی اسماعیلہ کے مقام پر پی کے 47کے امیدوار اعجاز اکرم باچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان میں کسطرح کی جمہوریت ہے نواز شریف نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا اور اقوام عالم میں اہم مقام دلایادنیا میں نواز شریف واحد شخص ہے جو ملک سے باہر ہوکر اپنے خلاف عدالت کا فیصلہ سنا یا میاں نواز شریف نے ملک سئے محبت اور جمہوریت کی خاطر بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن میں جیل کاٹنے کیلئے آئے لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی جب کہ پنجاب میں اپنے قائد کے استقبال کیلئے پر امن جلوس پر لاٹھی چارج کی اور اب دہشت گردی کے مقدمات درج کررہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں پہلی بار کسی شیر نے جمہوریت دشمن اسٹیبلشمنٹ کو للکارا ہے پختون خوا اور بلوچستان میں پختونوں کی خون کیساتھ ہولی کھیلی جارہی ہے اب عوام بیدار ہوچکے ہیں کہ جمہوریت کیلئے کس کی قربانیاںزیادہ ہیں 25جولائی کو جمہوریت کی بقاء کی خاطر شیر پر مہر لگا کر ملک کو امریت سے بچائیںعمران خان ملک و قوم کا دشمن ہے نوجوانوں کو گمراہ کیا اور ملک میں خانہ جنگی کے درپے ہر صورت میں وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں اور اشرافیہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ ان کو اقتدار کی مسند پر بٹھائیں لیکن عوامی طاقت کے بغیر انجنیئرنگ دھاندلی سے تو وقتی وزیر اعظم بن جائے گا لیکن ملک کو تنزل اور غیروں کے ایجنڈے کے مطابق غیر مستحکم کرے گا عوام عمران خان کو کسی صورت میں وزیر اعظم نہیں بنائیں گے ریلی سے شیراز اکرم باچہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ شہرام خان ترکئی نے وزارت کے مزے لوٹ کر صوابی میں صحت کا بیڑا غرق کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات