جنگ بندی کے باوجود افغانستان میں رواں سال کے وسط تک شہریوں کی ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ‘ اقوام متحدہ

ہلاکتوں میں ایک فیصد اضافے سے مرنے والوں کی تعداد 1692ہوچکی ہے ، زخمیوں میں 5فیصد کمی ہوئی ‘ رپورٹ

اتوار 15 جولائی 2018 20:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینے کی جنگ بندی کے باوجود افغانستان میں رواں سال کے وسط تک شہریوں کی ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہلاکتوں میں ایک فیصد اضافے سے مرنیوالوں کی تعداد 1692ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں میں 5فیصد کمی سے ان کی تعداد3430رہ گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 2009 میں شروع کی گئی شہری ہلاکتوں کی منظم دستاویز بندی کے بعد 6 ماہ کے دوران مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے مجموعی طور پر شہری ہلاکتوں میں گزشتہ سال سے تین فیصدکمی آئی ہے۔