نوشہرہ ‘ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے‘ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے‘ امیر حیدر ہوتی

اتوار 15 جولائی 2018 20:50

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ہم کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے‘ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے‘ خیبرپختونخوا کے عوام نے اے این پی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن دہشت گرد حملوں سے ڈرنے والے نہیں عوامی نیشنل پارٹی کامشن جاری رہے گا‘ اے این پی کے لیڈروں اور کارکنوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے زاہد خان کے حجرے امان گڑھ نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف)کے زاہد خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں این اے 25 کے امیدوار ملک جمعہ خان،زاہد خان، پی کے 63 کے امیدوار شاہد خٹک، اور دیگر بھی موجود تھے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے باچا خان کے زمانے سے لیکر آج تک صرف پختون قوم کی بقاء سا لمیت اور حقوق کے حصول کی جنگ لڑی ہے جس میں عوامی نیشنل پارٹی اپنی سابقہ دور حکومت میں امیرحیدرخان ہوتی کی قیادت میں کامیاب ہوچکی ہے اس صوبے کو خیبرپختونخوا کے نام سے اپنی پہچان دینا سرفہرست ہے اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوا میں تعلیم کے میدان میں یونیورسٹیاں، کالجز اور سکولوں کی تعمیر سے اس صوبے کی نہ صرف پسماندگی دور ہوگئی تھی بلکہ عوام کو بہتر روزگار بھی میسر ہوگیا تھا۔