لکی مروت اورجنوبی اضلاع کے عوام عام انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب بنائیں‘ ہمایون سیف الله

اتوار 15 جولائی 2018 21:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع کے غیور اور باشعور عوام 25جولائی کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں‘ کامیابی کے بعد یہاں کے لوگوں کو درپیش پانی ،بجلی ،گیس ،صحت و تعلیم اور مواصلات کے شعبے میں سنگین مسائل کاخاتمہ کرکے تعمیر و ترقی کا ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوسی بہرام خیل،بائیست خیل ،سابق وزیر و سنیٹر سلیم سیف اللہ خان نے پیزو ،نورنگ اور لکی شہروں میں جبکہ پی ٹی آئی امیدوار ان پی کے 92ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور امیدوار قوم اسمبلی اشفاق احمد خان نے حلقے کے مختلف علاقوں کے انتخابی دورے کے دوران شمولیتی اجتماعات و استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعدد اہم خاندانوں نے پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ہر قسم قربانی دینے کا عہد کیا ۔

(جاری ہے)

سابق ایم این اے نصیر محمد خان ،برسٹر شیر افضل خان ،سابقہ تحصیل ناظم حبیب الرحمن و دیگر مشران نے بھی خطاب کیا ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع میں جن امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں وہ اعلی تعلیم یافتہ ،نوجوانان ،انتہائی باکردار،مخلص ،اچھے اخلاق رکھنے والے قومی جذبے سے سرشارہیںجو کامیابی کے بعد ملک کے ایوانوں میں اپنے اپنے حلقوں کے مسائل و مشکلات کو بہترطریقے سے اٹھائیں گے اور مرکز و صوبے سے اپنے حلقوں کیلئے زیادہ سے زیادہ حقوق لائیںگے ۔