اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، ہزاروں روپے کاجرمانہ عا ئد

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

اوکاڑہ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) رینالہ خورد اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان قبضے میں لیکرہزاروں روپے جرمانہ وصول کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطا بق اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر مقبول نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز اپنے دفتر واقع شیرگڑھ روڈ سے کرتے ہوئے کلمہ چوک کے دونوں اطراف جی ٹی روڈ پرقائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا،تجاوزات قائم کرنے کیلئے استعمال ہونے والاسامان کائونٹر ریڑھیاں پھٹے اور دیگرسامان کو قبضے میں لے لیاجبکہ تجاوزات کرنے والوں سے پچاس ہزارروپے سے زائد جرمانے بھی وصول کیے گئے، اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر مقبول نے کہاکہ شہرکی خوبصورتی اورتجاوزات کے مکمل خاتمے تک بلاتفریق اپریشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :