Live Updates

خواجہ سعد رفیق اور ان کے حواری حلقہ این اے 131میں تحریک انصاف کے امیدواروں کا مٹیریل اتار کر نذر آتش کررہے ہیں ،انتخابی مہم چلانے کے ہمارے آئینی حق کو پامال کیاجارہا ہے جو مسلم لیگ(ن)کی غیر جمہوری سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے، (ن)لیگ ایسے اوچھے ہتھکنڈے آزما کر شکست سے بچ نہیں سکتی‘ ولید اقبال

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے حواری این اے 131میں تحریک انصاف کے امیدواروں کا مٹیریل اتار کر نذر آتش کررہے ہیں، مٹیریل کو ضائع کیاجارہا ہے جو مسلم لیگ(ن)کی غیر جمہوری سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے، شکست خوردہ (ن) لیگ ایسے اوچھے ہتھکنڈے آزما کر شکست سے بچ نہیں سکتی۔

یہ باتیں انہوںنے غازی روڈ پر تحریک انصاف کے دیگررہنمائوںکے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں جو نقائص سامنے آئے ،خلاف قانون جو چیزیں سامنے آئیں، ان کیخلاف ہم نے آواز بلند کی جس کے بعد اب انتخابی اصلاحات ہوئی ہیں، ہمیںاطمینان ہے کہ اس بارشفاف انتخابات ہوں گے لیکن ان کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

قریبی ممالک ہی نہیں آپ دنیا بھرکا جمہوری نظام دیکھ لیں زیادہ تر ملکوںمیں دو پارٹیاں ہی بڑی ہیں، یہاں بھی چار دہائیوں تک دو پارٹیاں سیاست میں تھیں، لیکن پاکستان کے جمہوری ارتقاء میں پاکستان تحریک انصاف کے آنے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی ، خاص طورپر چند روز بعد آنیوالے عام انتخابات میں ان دونوں پارٹیوںکو تحریک انصاف سے اپنی شکست نظر آرہی ہے جو نوشتہ دیوار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے جس طرح خوف زدہ ہوکر دھاندلی کی بات کی ہے دراصل وہ جانتے ہیں کہ اب تیسری قوت یعنی پاکستان تحریک انصاف اُبھر کر سامنے آئیگی، اس لئے وہ دھاندلی کا شور مچانا شروع ہوگئے ہیں ، اصل میںاپنی شکست دیکر ان سے برداشت نہیں ہورہا کیونکہ وہ امپائروںکے ساتھ فکس میچ کھیلنے کے عادی ہیں، اسی کا نتیجہ ہے کہ عمران خان کے مدمقابل خواجہ سعد رفیق اوران کے ساتھی حلقے میں تحریک انصاف کاانتخابی میٹریل، فلیکس اورپرچم اتاررہے ہیں، ایک طرف یہ ووٹ کی عزت مانگ رہے ہیں تو دوسری طرف مخالف امیدواروں کیخلاف ایسے اوچھے اور شرمناک حربے اختیارکررہے ہیں، انتخابی مہم چلانے کے ہمارے آئینی حق کو پامال کیاجارہا ہے، نوازشریف، مریم نوازاور صفدر اپنی سزائیں بھگت رہے ہیں یہ قانونی معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نظریہ کے مطابق چل رہے ہیں، ہم لوگوں سے اپنی کارکردگی اور پروگرام کی بنیاد پر ووٹ مانگنے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے پولیس، صحت، تعلیم کے نظام بہتر کئے ہیں ہم اپنی کارکردگی کی بنیادپر ہی عوام کے پاس جارہے ہیں، ہم نے وہاں شجرکاری کے ذریعے انتہائی اہم تبدیلی کی، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جارہے ہیں ، لیکن یہ چوری اور سینہ زوری کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، جورویہ ہمارے ساتھ اپنایاگیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہوئے قانون کے مطابق اس کے سدباب کیلئے راستہ اختیار کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات