نوویک جوکووچ چوتھی مرتبہ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز چیمپئن بن گئے، سربین سٹار نے کیون اینڈرسن کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر کیریئر کا 13واں گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) سٹار سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ چوتھی مرتبہ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز چیمپئن بن گئے، انہوں نے کیون اینڈرسن کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر کیریئر کا 13واں گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ ان کا گزشتہ دو برسوں کے دوران پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے، انہوں نے آخری مرتبہ 2016ء میں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا، اس کے ساتھ ہی جوکووچ زیادہ گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز جیتنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں، راجر فیڈرر 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے ساتھ سرفہرست ہیں، رافیل نڈال 17 ٹائٹلز کے ساتھ دوسرے اور پیٹ سیمپراس 14 ٹائٹلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو لندن میں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں جوکووچ نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن کو 6-2، 6-2 اور 7-6، (7-3) سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا چوتھا ومبلڈن اوپن جبکہ مجموعی طور پر 13واں گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :