انگلینڈ نے بھارت کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا، ونس کو ڈیوڈ میلان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میلان کو بھارت اے کے خلاف شیڈول چار روزہ میچ کیلئے انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کیلئے ریلیز کیا گیا ہے، انگلینڈ لائنز اور بھارت اے کے درمیان میچ آج پیر سے شروع ہو گا جبکہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان میچ (کل) منگل کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :