حیدرآباد، اسلام اور شعائر اسلام کا تمسخراڑانے والے نشان عبرت بنیں گے،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

لادین سیکولر عناصر ملک میں فساد پھیلنے کیلئے نت نئے حربے اور بہانے تراش رہی ہیں رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام کہہ کر اسلام کا تمسخر اڑایا ہے،صدر جمعیت علماء پاکستان

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے صدر ملی یکجہتی کونسل ،نظام مصطفیٰﷺکے صدر NA-227صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسلام اور شعائر اسلام کا تمسخراڑانے والے نشان عبرت بنیں گے لادین سیکولر عناصر ملک میں فساد پھیلنے کیلئے نت نئے حربے اور بہانے تراش رہی ہیں رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام کہہ کر اسلام کا تمسخر اڑایا ہے اورعدلیہ کی کھلے عام توہین کی ہے ایک کرپٹ بدنعوان اور لوٹ کھسوٹ کے جرم میں سزا پانے والے شخص کے بارے میں حج کے بڑا کام کہہ کراپنی آخرت برباد کی صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ عدلیہ کو رانا ثناء کے بیان کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور اسلام کا تمسخر اڑانے والوں کو نشانہ عبرت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اسلام شعائر اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف لب کشائی کی جرأت نہ ہو سکے انہوں نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبصیتوں کے بت پاش پاش ہوگئے ہیں سندھ مہاجر بھائی بھائی کے نعروں نے حیدرآباد میں اتحاد یگانگت ،محبت اور اخوت کی فضاء قائم کردی ہے حیدرآباد میں قیام امن اور ترقی کیلئے ضرور ہے کہ قوم25جولائی کو قومی اسمبلی میں چابی اور صوبائی اسمبلیوں میں تیر پر مہر لگا کرحیدرآباد کی ترقی کا دروازہ جنت کی چابی سے کھولیں ریلی ہیرآبادسے براستہ ہالا ناکہ ،صائمہ پلازہ ،جیل روڈ ،گلاب پان ،سیول ہسپتال ،لبرٹی چوک،اسٹشین روڈ ،کوہ نور چوک،پکہ قلعہ ،گرونگر،پنجرہ پول چوک پاکستانی چوک،پھیلی پل ،تانگہ اسٹینڈ،مرزا محلہ،حسینی چوک ،المشرق چوک،محمدی چوک ،قباء مسجد ،نورانی بستی،سے شاہدہوٹل پر اختتام پذیرہوگا جس پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور عوام نے والہانہ استقبال کیاصاحبزادہ زبیر نے شاہد ہوٹل پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفیٰ ﷺ ہی قوم کے مسائل کو حل کرسکتا ہے چور لٹیرے اور عوام کو زبان اور رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم کرنے والے جلد اپنی انجام کو پہنچ چکے ہیں حیدرآباد کی عوام نے ماضی میں بھی دھشت گردوں قاتلوں کو شکست دی تھی اب بھی حیدرآباد سے نظام مصطفیٰ ﷺ کے متوالے کامیاب ہوں گے انشاء اللہ پارلیمنٹ میں یارسول اللہ کی صدائیں بلند ہوں گی حیدرآباد کی عوام پینے کے صاف پانی ،غلاظت کے ڈھیروں ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سیوریج سسٹم کی تباہ حالی کی وجہ سے سخت اذیت کا شکار ہیں صالح دیانت دار قیادت ہی حیدرآباد میں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دے سکتی ہے جمعیت علماء پاکستان نے ہردور میں حیدرآباد کی عوام کی خدمت کی ہے ہمارا ماضی صاف ہے انشاء اللہ 25جولائی کا سورج نظام مصطفے ﷺ کے متوالہ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔