Live Updates

سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور نہ ہوئے الیکشن پر سوال اٹھیں گے،مریم اورنگزیب

پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والوںکی لائیو کوریج کی جاتی ہے مگر (ن)لیگی ریلی کا بائیکاٹ کیا گیا ،میڈیا سے گفتگو سابق وزیراطلاعات ونشریات نے مریم نواز کی ہدایت پر مری روڈ آکر پارٹی کے متوالوں سے پھولوں کے گلدستے وصول کرلئے

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) سابق وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب مریم نواز کی ہدایت پر مری روڈ آکر پارٹی کے متوالوں سے پھولوں کے گلدستے وصول کرلئے۔ ، اس موقع پر مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو سیاسی پارٹیوں کے تحفظات دور کرنا ہوں گے ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن کی شفافیت پر سوال اٹھیں گے ۔لاہورکے پرامن مارچ پررکاوٹیں کھڑی کی گئیں ، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تین دن پہلے گرفتاریاں کی گئیں۔میرے سمیت مسلم لیگ قیادت پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ،ہم نے کونسی دہشت گردی کی ہے ، پرامن مارچ پرآنسو گیس پھینکی گئی اور اس کا نوٹس تک نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والوںکی لائیو کوریج کی جاتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی کا میڈیا بلیک آئوٹ کردیتا ہے ۔عمران خان کا بیان افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ڈنڈے لے کر پھر رہے ہیں ،عمران خان بنی گالہ چھپ جاتے ہیں ایسی حالت میں قوم پل پل سے آگاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ، اے پی ایس سانحہ کے بعد کوئٹہ کا سانحہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ، بلور خاندان نے بھی جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں جوکبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ خواتین کے وفد کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف اور مریم نواز سے ضرور ملنے جائیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات