راولپنڈی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،11ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کاروائی میں11ملزمان کو قابو کر کی20لیٹر کھلی شراب ،5 پستول 30بورمعہ38روند بر آمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے طیب سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ بنی پولیس نے حسن سے 1 پستول 30بور معہ 5روند ، پیر الہٰی سے 1 پستول 30بور معہ 4روند ، میراعظم سے 20 روند پستول 30بور ، تھانہ سول لائن پولیس نے محمد ہارون سے 1 پستول 30بور معہ 5روند ، تھانہ مورگاہ پولیس نے افتخار سے 1 پستول 30بور ، فہیم سے 1 رپیٹر 12بور ، تھانہ ریس کورس پولیس نے عامر سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے یاسین سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے فیصل سے 5لیٹر کھلی شراب جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اسد اقبال کو آتش بازی کرکے ہوئے قابو کرکے اس کے قبضہ سے 6 انار ، 2ڈبیاں پٹاخے اور 36سوتر گولے برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :