حیدرآباد، پاک سرزمین پارٹی پی ایس64کے زیر اہتمام پی ایس آفس حالی روڈ نے ریلی کا انعقاد کیا گیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی پی ایس64کے زیر اہتمام پی ایس آفس حالی روڈ نے ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت اُمیدوار پی ایس 64 اعجاز شیخ ، فہیم آرائیں، ممتازگدی ، ناصر گدی ، شاہد شبراتی نے کی ، ریلی حالی روڈامریکن کواٹر ز، اسلام آباد ، گجراتی پاڑہ، لطیف آباد نمبر12سے ہوتی ہوئی پی ایس آفس پر اختتام پذیر ہوئی، ریلہی سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز شیخ نے کہا کہ ہر الیکشن کے وقت مہاجر یاد آجاتے ہیں اور مہاجروں کے ووٹ لے کر ہر دور میں مینڈیٹ فروخت کیا ، جسکی تازہ مثال حالیہ سینٹ انتخابات تھے، آج تمام میڈیٹ کے بعد حیدرآباد کو کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دے سکے ، پی ایس65کی انتخابی ریلی کا آغا این ای226 آفس لطیف آباد نمبر9سے ہوا ریلی کی قیادت پی ایس 65راحیل قائم خانی ، ندیم قاضی ، شکیل الدین ، راحیل فہیم و دیگر کررہے تھے لطیف آباد نمبر7,6,4,5,2,11,10 اور8 سے ہوتی ہوئی این اے آفس پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار راحیل قائم خانی نے کہا کہ حیدرآباد کی عوام نے اس ریلی کو کامیاب کرکے ثابت کیا کہ اب ظلم و جبرا اور لسانیت و فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر محب وطن پاکستانیوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ آج پاکستان جن مشکل دور سے گزر رہا ہے اس میں ہمیں پاکستان کو فکر کرنے والوں اور اس سے محبت کرنے والے کامیاب کرنا ہے ، پشاور ، نبوں ، مستونگ کے دھماکے ہمارے عزم و استقلال کو شکست نہیں دے سکتے ہر پاکستان دشمن لوگوں کی کاروائی ہے جو صرف چند ٹکوں کی خاطر اپنا ایمان فروخت کرکے معصوم جانوں کی قربانی لے رہے ہیں ۔