حیدرآباد،تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، اظہر شیخ

اتوار جولائی 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 66 کے امیدوار اظہر شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہے اور اب جتنی بھی کرپشن کیخلاف کارروائی ہورہی ہے وہ تحریک انصاف ہی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ وہ اپنے حلقے ہوم اسٹیڈ ہال، بھائی خان چاڑی، تلک چاڑی، دادن شاہ محلہ اور دیگر علاقوں میں انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اظہر شیخ نے کہا کہ اب قوم بیدار ہوگئی ہے اور کسی بھی جھانسے اور بہکاوے میں نہیں آئیںگے ۔ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بلے کے نشان پر مہر لگاکر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں اب ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور وہ دن دور نہیںجب ہر ایک کو روزگار، تعلیم، صحت کی سہولیات ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں جب یوسی کا نائب ناظم تھا تو اس وقت بھی میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے تھے اور اب بھی منتخب ہوکر عوام کی بلاتفریق خدمت کروں گا۔