Live Updates

چکوال ، یونین کونسل ڈب کی سرکردہ شخصیات کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) تترال سابقہ ناظم چوہدری افتخار علی خان سردار گروپ کی رہائش گاہ پر یو نین کونسل ڈب سے مختلف گاؤں سے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور پی ٹی آئی چکوال کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری علی ناصر بھٹی نے خصوصی شرکت کی اس موقع چوہدری افتخار علی خان نے یونین کونسل ڈب کی تمام سرکردہ شخصیات کو بتایا سردار غلام عباس خان کی طرف سے پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اس لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار ذوالفقار علی دلہہ اور راجہ یاسر سرفراز کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے تن من دھن لگا دیں اس موقع پر بزرگ سیاسی شخصیت سابقہ ممبر ضلع کونسل چوہدری اشرف خان ; حاجی امیر خان مغل ; تصور حسینی; قاضی اعجاز حسین; راجہ ارشد سابقہ کونسلر; راجہ عثمان ; مسیر یونس ; راجہ اشفاق; منصب خان چوہدری اختر منہاس; فوجی مشتاق کے علاوہ یونین کونسل ڈب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

07-18/--233
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات