Live Updates

ْچکوال ،( ن) لیگ کی حمایتی باغی ہو گئے ،متعدد برادریوں کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) چکوال شہر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور پیش قدمی جاری ہے۔ سابق یونین کونسل ایک میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بھرپور جلسہ کیا جس کے نتیجہ میں چکوال شہر کی 37وارڈوں میں کانٹے دار مقابلے کیلئے میدان لگ گیا ہے۔ سابق یونین کونسل ایک میں پی ٹی آئی نے بھرپور جلسہ کیا جس میں ن لیگ کی متعدد اہم برادریوں نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے اس حلقے کے ضمنی الیکشن میں بھی چکوال شہر سے بھرپور مقابلہ کیا تھا مگر اب 25جولائی کو اللہ کے فضل سے چکوال شہر سے بھی اکثریت کیساتھ جیتیں گے۔ راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے تبدیلی کے پیغام کو پورے ضلع چکوال میں پذیرائی مل رہی ہے اور انشاء اللہ دو قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرکامیابی حاصل کریں گے۔ حلقہ این ای64کے امیدوار سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ایک کرپشن فری پاکستان ہی عوام کے مسائل حل کر سکتا ہے۔ 07-18/--235
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات