چکوال ،نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ کے زیوارت و نقدی لے اڑے

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) محلہ لائن پارک تھانہ سٹی میں گھر کے تالے ٹوٹ گئے ، نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیورات اور نقد رقم چوری کر کے لے گئے، معروف رضا خان ولد عنایت خان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ جہلم نکاح کی تقریب کیلئے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گئے رات واپس آئے تو گھر کے کمروں اور دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، نامعلوم چور ایک لاکھ38روپے نقد اور دو عدد سونے کی بالیاں ایک کمرے سے جبکہ دوسرے کمرے سی16 ہزار کی نقد رقم غائب تھی۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر خضر حیات نے درخواست کی دریافت شروع کر دی ہے۔ 07-18/--237

متعلقہ عنوان :