پارا چنار ، ایچ آرسی پی کی جانب سے دہشت گردی کے حملوں کی مذمت

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پشاور،بنوں اور مستونگ کے خودکش دھماکوں کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ جمہوری حیا عمل کو ناکام بنانے کی سازش کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار کرم پاراچنار HRCPکے کواڈینٹر عظمت علیزئی،جاوید حسین،ڈاکٹر علی بنگش نے ایک مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت الیکشن 2018کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عظمت علیزئی نے کہاکہ ہمیں ان دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے شہداء اور زخمیوں پر دکھ ہو ہے پاکستان دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کی خاطر اس قسم کے حملے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ الیکشن کے خاتمے کیلئے منصوبہ ہے اجلاس میں کرم کے این اے 45اور این اے 46کے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے الیکشن مہم کے جلسے اور جلوس کے پروگرام پر نظرثانی کرکے تاکہ کسی دہشت گرد کو موقع نہ مل سکیں ۔ 07-18/--239