نواز شریف اور مریم نے قوم کی خاطر گرفتاری دے کر سازشی عناصر کو شکست دیدی،پرویز حیدر

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کونسل کے ممبر ملک پرویز حیدرنے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز نے قوم کی خاطر گرفتاری دے کر سازشی عناصر کو شکست دے دی ہے پاکستان کی غیور عوام نواز شریف کے خلاف یکطر فہ کاروائی اور فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں ووٹ کو عزت دو کا نعر ہ سب سے مقبول نعرہ بن چکا ہے 25جولا ئی کو عوام عدالتی فیصلے کو دریا برد کردینگے ملک پرویز حیدر نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور کارکنان کیخلاف جعلی مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو الیکشن 2018سے قبل ہی آئوٹ کرنے کی سازشیں تیار کی جارہی ہے عوام ان سازشی عناصر کا ڈٹ کرمقابلہ کرینگے