چنیوٹ،ڈپٹی کمشنر کا چھٹی کے دن ٹی ایچ کیو بھوانہ۔ بی ایچ یو چک نمبر 203 اور محمدی شریف کا سرپرائز وزٹ

سٹاف کی حاضری،صفائی کی صورتحال کے علاوہ مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا اتوار چھٹی کے دن ٹی ایچ کیو بھوانہ۔ بی ایچ یو چک نمبر 203 اور محمدی شریف کا سرپرائز وزٹ۔ سٹاف کی حاضری۔صفائی کی صورتحال کے علاوہ مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ان ڈور مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج و دیگر سہولیات کے بارے میں گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائیں اور آنے والے تمام مریضوں کے سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں انکے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین خصوصاً ڈاکٹرز حضرات کی کوئی چھٹی نہیں ہوتی آپ سب خدمت کے جزبہ سے سرشار ہو کر اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :