Live Updates

کرچی، وقت کم ہے لوگ اس عظیم تبدیلی کے لیے گھروں سے نکلیں،حلیم عادل شیخ

عوام مجھے کامیاب کروانے کے لیے میراساتھ دیں میری جیت آپ سب کی جیت ہوگی آپ کے مسائل حل ہونگے آپ کی گلیاں بنیں گی آپ کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں تعمیر ہونگی آپ کے بچوں کو روزگار ملے گا ،پی ایس 99میں تحریک انصاف کے امیدوار

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پی ایس 99میں تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل شیخ نے حلقے میں مختلف تقاریب اور کارنر میٹنگوں میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وقت کم ہے لوگ اس عظیم تبدیلی کے لیے گھروں سے نکلیں اورمیرے ساتھ چل کر حلقے کی عوام کو قائل کریں کہ وہ مجھے کامیاب کروانے کے لیے میراساتھ دیں میری جیت آپ سب کی جیت ہوگی آپ کے مسائل حل ہونگے آپ کی گلیاں بنیں گی آپ کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں تعمیر ہونگی آپ کے بچوں کو روزگار ملے گا اس حلقے میں امن قائم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوںنے کہا کہ جو بھی شخص یہ چاہتاہے کہ اس حلقے میں نادرہ آفس قائم ہو اور ان کے شناختی کارڈ بنے وہ مجھے کامیاب کروائیں میں اس حلقے میں نادرہ آفس کا قیام عمل میں لاکر اس میں ایماندار افسران کو لگائونگا جس سے سب کے شناختی کارڈبنیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان اور وہ لوگ جو مختلف جماعتوں سے نئے نئے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں وہ حلقے میں گھر گھر جائیں اور عوام کو راضی کریں کہ وہ مجھے ووٹ دیں میں انکے بہتر مستقبل کی ضمانت دیتاہوں۔حلیم عادل شیخ نے اتوار کا دن بھی مصروف ترین گزارا انہوںنے جھنجھار گوٹھ لاسی گوٹھ،خدابخش گوٹھ ،سائیندار گوٹھ اور یثرب گوٹھ سمیت متعدد مقامات کے دورے کیے ان تمام علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب اور انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا جن میں مختلف جماعتوں کارکنان کی جانب سے اپنی اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

جھنجھار گوٹھ اور لاسی گوٹھ میں ہونے والی تقریب میں عوام نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا اس موقع پر سینکڑوں علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا مزیدکہنا تھا کہ کارکنان 25جولائی کے روز چاک وچوبند رہیں تاکہ کوئی بھی جماعت کسی بھی قسم کی دھاندلی نہ کرپائے ۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :