کراچی،ڈاکٹر عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عام انتخابات 2018 ء کی الیکشن مہم کے دوران دہشت گردی کی مذمت

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عام انتخابات 2018 ء کی الیکشن مہم کے دوران خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انتخابی امیدوارہارون بلور،سردار سراج رئیسانی اور سینکڑوں شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ پر پوری قوم غمزدہ ہے، الیکشن مہم کے دوران دہشت گردی پاکستان کے دشمنوں کی کاروائی ہے۔نگران حکومت امیدواروں اور عوام کے تحفظ کیلئے مزید سخت اور موثر اقدامات کرے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام امیدواروں اور عوام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ہارون بلور،سردار سراج رئیسانی اور تمام شہداء کی مغفرت اور ان کے درجات بلندفرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔#