جیکب آبادمیں ہنر ی اسکول سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا دس سال سے غیر فعال انتظامیہ نے توجہ نہ دی

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں ہنر ی اسکول سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا دس سال سے غیر فعال انتظامیہ نے توجہ نہ دی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے اے ڈی سی کالونی محلہ میں ہنری اسکول گندگی اور سیوریج کے پانی میں ڈوباہواہے دس سال سے مذکورہ ہنری اسکول غیر فعال ہے جس پر انتظامیہ نے توجہ نہیں دی مقررعملہ بھی گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہاہے علاقہ مکینوں دائم سنجرانی ،دانش علی ،محمد رضا،یوسف رنداوردیگرنے مطالبہ کیاہے کہ ہنر ی اسکول کوفعال کرکے سیوریج کا پانی نکالاجائے قبضہ مافیاکی اس اسکول پرنظرہے ڈی سی اس کا نوٹس لیں۔#

متعلقہ عنوان :