سکھر میں پی پی امیدواروں کے خلاف مخالف جماعتوں کا اتحاد

ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 207سے غلام مرتضیٰ ڈھر کو پی ٹی آئی کے امیدوار مبین جتوئی کے حق میں دستبردار کر دیا ،ایم کیو ایم کے اتحاد سے پی پی کو سکھر میں پی ٹی آئی ٹف ٹائم دے سکتی ہے ،ذرائع

اتوار جولائی 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2018ء) سکھر میں پی پی امیدواروں کے خلاف مخالف جماعتوں کا اتحاد،،ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 207سے غلام مرتضیٰ ڈھر کو پی ٹی آئی کے امیدوار مبین جتوئی کے حق میں دستبردار کر دیا ،،ایم کیو ایم کے اتحاد سے پی پی کو سکھر میں پی ٹی آئی ٹف ٹائم دے سکتی ہے ، زرائع ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں پی پی مخالف جماعتوں کی جانب سے آپسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 207سے ایم کیو ایم کی مکمل حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 207سے اپنے امیدوار غلام مرتضیٰ ڈھر کو پی ٹی آئی کے امیدوار مبین جتوئی کے حق میں دستبردار کر ا دیا ہے اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ سکھر کے آرگنائیزر نعیم خان نے ، حق پرست سابق ایم پی اے دیوان چند چائولہ ، این اے 207کے امیدوار غلام مرتضیٰ ڈھر ، پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 207کے امیدوار مبین خان جتوئی ،پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، منور علی چوہان و دیگر ہمراہ سکھر پریس کلب میں ایک مشترکہ طور پر کی جانیوالی پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوںکو بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے اپنا امیدوار مبین جتوئی کے حق میں دستبردار کیا ہے ہم سمجھتے ہیں سکھر شہر کی بھلائی کیلئے مبین جتوئی جیسا امیدوار اور کوئی نہیں ہے انشاء اللہ آپسی اتحاد سے سکھر میں گذشتہ کئی دہائیوں سے ایک ہی پارٹی کی جاگیرداری سسٹم کا خاتمہ کیا جائیگا دوسری جانب مبین جتوئی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کی جائیگی ۔

#