فیصل آباد،ٹائر پھٹنے سے ویگن الٹ گئی ،3 خواتین سمیت 7مسافر زخمی

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ٹائر پھٹنے سے ویگن الٹ گئی ،3 خواتین سمیت 7مسافر زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ ویگن نمبری BM 1644کا ڈرائیور سواریوں کو لے کر جار رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 648گ ب کے قریب ٹائر پھٹنے سے ویگن الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں 3خواتین سمیت 7افرادکوثر بی بی ، رضیہ ، نسرین ، شہزاد ، صابر ، بلال ، شوکت شدید زخمی ہوگئے ، اطلاع پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :