پشاور، نہتے عوام پرگولیاںچلانے،ممتازحسین قادری کوقیدکرکے پھانسی دینے والے آج خود پابندسلاسل ہیں،ڈاکٹرمحمدشفیق امینی

ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کرنیوالوںاورسہولت کاروںکاانجام قریب ہے، صوبائی صدر تحریک لبیک پاکستان

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی صدروامیدواراین ای29,24اورپی کی70علامہ ڈاکٹرمحمدشفیق امینی نے کہاہے کہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے فیض آباددھرنے کے نہتے عوام پرگولیاںچلانے ،باطل طاقتوںکی خوشنودی کیلئے ممتازحسین قادری کوقیدکرکے پھانسی دینے والے آج خود پابندسلاسل ہیںختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کرنیوالوںاورسہولت کاروںکاانجام قریب ہے جوپوری دنیادیکھے گی،عوام ناموس رسالت کے تحفظ کیلئی25جولائی کوتحریک لبیک پاکستان کے امیدواروںکوبھاری اکثریت کامیاب کرائیں،تحریک لبیک پاکستان ان شاء اللہ عوام کومایوس نہیں کریگی،ان خیالات کااظہارانہوںنے اکبرپورہ میںعوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا،صوبائی ترجمان سیدمحرم شاہ کے مطابق تقریب میںپی کے 64کے امیدوارسیدحیدرعلی شاہ اوراین ای29کے امیدوارعلامہ مولاناثناء اللہ،مرکزی وصوبائی قائدین اورکارکنوںکی کثرتعداد نے شرکت کی،ڈاکٹرشفیق امینی نے مزیدکہاکہ پاکستانی عوام روٹی ،کپڑا،مکان،تبدیلی،پختونوںکے تحفظ اوردین کے نام پراقتدارکے مزے لوٹنے والوںکواچھی طرح جان چکے ہیں،کسی جماعت نے ملک اورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے کام نہیںکیا،حکمران صرف اقتداراورمراعات کے مزے لیتے رہے ہیں،تحریک لبیک پاکستان کی قیادت حقیقی معنوںمیں ملک اورعوام کی خدمت کاجذبہ رکھتی ہے،ان شاء اللہ 25جولائی کوکامیاب ہوکر ملک سے مغربی تہذیب،بے روزگاری،بدامنی اوردیگرمسائل کوترجیحی بنیادوںپرحل کیاجائیگا،باعزت روزگارکے مواقع فراہم کرنے کی خاطر صنعتوںکوفروغ دیاجائیگا،کاشتکاروںکوجدیدنظام زراعت کی تعلیم ،پانی ،بجلی اورجدیدآلات فراہم کئے جائینگے،کشمیرکی آزادی ،ڈیموںکی تعمیراورپانی کے ذخائرکومحفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائینگے۔

07-18/--209

متعلقہ عنوان :