Live Updates

سمبڑیال، انشاء اللہ 25جولائی کو پی ٹی آئی ہی جیتے گی ،بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 76بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ،حلقہ پی پی 44 چوہدر ی عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 25جولائی کو پی ٹی آئی ہی جیتے گی کیونکہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ چوروں اورلیٹروں کا ساتھ نہیں دینا بلکہ سچے کھرے دلیر اورسپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ صادق امین ،جرات مند لیڈر عمران خان اوربلے کوسپورٹ کرنا ہے تاکہ نیا پاکستان جو ہم سب کا ایک پاکستان ہوگا وجود میںآسکے ان شاء اللہ 25 جولائی صرف پی ٹی آئی اورووٹر یاد رکھیں تبدیلی کا نشان بلے پر ٹھپے کا نشان ،ووٹ کو عزت کا نعرہ لگا نے والوں نے ووٹرز کو دھوکہ دیا اورپانچ سال ووٹ لے کر حلقے سے غائب رہے اب حلقہ این اے 76 اور پی پی44 کے ووٹرز ان کو لفٹ نہیں کرائیں گے اہلیان حلقہ ہمارا عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ نبھانے کا عہد باندھ چکے ان خیالات کااظہارانہوںنے الیوالی سمبڑیال ، آڈھا ،بھولا موسیٰ ، کھرولیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خرم گھمن اورمدثر گھمن ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا،عظیم نوری ودیگر کا مزید کہنا تھا کہ اہل حلقہ این اے 76 اورحلقہ پی پی 44 کے عوام کا جوش وخروش اورہمارے لیے جذبہ محبت قابل داد ہے اب توپورے کا پورا حلقہ بشمول اہلیان سمبڑیال شہر جاگ گئے ہیں اورہمارے الیکشن کو ہر کوئی اپنا الیکشن سمجھ کر لڑر ہا ہے یہ بات ہمارے لیے باعث فخر ہے عوام کی محبتو ںمیں زبردست اضافہ سے ہم تاریخی اورشاندار کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیںاب (ن) لیگ کو عوام کا فیصلہ نظرآرہا ہے خدا کے فضل اورعوام کی حمایت سے 25جولائی آپ کی ،ہماری، عمران خان اورپی ٹی آئی کی کامیابی کا دن ہے بس یاد رکھیں 25جولائی کو اپنا ووٹ اپنوں کے لیے بلے پر ٹھپہ لگائیں ۔

07-18/--221
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات