پاکستان رینجرز سندھ نے اندرون سندھ کول مائن ایریا میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار جولائی 21:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان رینجرز ((سندھ))نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اندرون سندھ راجڑی گوٹھ کے نزدیک کول مائن ایریا ، مانجھند ضلع جامشورو میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئی3ملزمان بابر عرف بیرئیر، بھورا ل کھوسو اور سائیں ڈینو کو گرفتار کر کے اسلحہ ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہیں اور انکے خلاف مختلف جرائم کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں ۔گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ،، ایمونیشن اور مسروقہ سامان کی تفصیلات در ج ذیل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 7mm رائفل اور 93 رائونڈز، ایک عدد ایس ایم جی بمعہ 2 عدد میگزین اور 44 رائونڈز، ایک عدد 30 بور مائوزر بمعہ ایک عدد میگزین اور 5رائونڈز اور 2عدد موٹرسائیکل (جعلی چیسس نمبر ) برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی اور دیگرجرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔