پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل اور وسطی پنجاب کے حوالے سے اپنے کمپین کا شیڈول جاری کردیا ہے تفصیلات کے مطابق 16جولائی کو ضلعی اٹک سے سینٹرل پنجاب کا 4روزہ دورہ کریں گے 16جولائی شام چیئرمین بلاول بھٹو راولپنڈی پہنچے گئے 17جولائی کو راولپنڈی سے جہلم اور گجرات میں مختلف ریلیوں سے خطاب کریں گے 18جولائی کی صبح منڈی باؤالدین اور پھر سرگودہ جائیں گے بلاول بھٹو 18جولائی شام سے فیصل آباد جڑاںوالہ پہنچے گے 19جولائی کی صبح چیئرمین بلاول بھٹو لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور انتخابی مہم کا اختتام 19جولائی شام کو ضلعی قصور کی انتخابی ریلی سے کریں گے سینٹرل پنجاب میں ان کی انتخابی مہم 19جولائی کی شب کو ختم ہوجائے گی