Live Updates

ایک ہاتھی جیل پہنچ چکا ،مزید2 کو جیل پہنچانے کیلئے مشن جاری رکھوں گی،عائشہ گلہ لئی

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف راہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلہ لئی نے کہا ہے کہ ایک ہاتھی جیل میں پہنچ چکا جبکہ دیگر دو ہاتھیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کے لئے اپنا مشن جاری رکھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں صرف جوتا ، گھڑی اور بیل چور کو جیل میں بند کیا جاتا تھا جبکہ اب تاریخ بدلنے لگی ہے ملک و قوم کو نقصان دینے والے عناصر کو سزائیں ہونے لگی ہیں ۔

جس کی مثال نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ہیں۔یہ شخص پاکستانی قوم کا مجرم ہے اور ملک میں سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار بھی ہے ۔ایک غدار ہی پاکستان کے سپریم کورٹ ، فوج اور دیگر اہم اداروں پر حملہ کر سکتا ہے اور عام پاکستانی محب وطن ہونے کے ساتھ اپنے ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔نواز شریف مجیب الرحمان بننے کی کوشش کرتا ہے اور قوم کو فوج سمیت دیگر اداروں کے خلاف بڑکانے کی ناکام کوششیں بھی کرتا رہا ہے ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات