کوئٹہ ،ڈھاڈر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص کو قتل کر دیا

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ڈھاڈر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈر کے علاقے گوٹھ غلام بولک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عیسیٰ خامی شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔