نواز شریف ملک و قوم کی خاطر وطن واپس آئے،خواجہ آصف

پرویز مشرف آئین تو ڑکر غداری کے مرتکب ہوئے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، لیگی رہنما

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) سابق وزیر خارجہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء خواجہ محمد اصف نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کی خاطر وطن واپس آئے ورنہ وہ لندن میں بھی رہ سکتے تھے‘ نواز شریف نے آئین و قانون کا احترام کیا مگر پرویز مشرف آئین تو کر غداری کے مرتکب ہوئے ‘ لال مسجد میں قتل عام کا مقدمہ بھی ان پر ہے اور وہ ملک سے باہر بیٹھے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ چھ روز سے دہشت گرد متحرک ہوگئے ہم بلوچستان اور کے پی کے میں دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی پاک فوج پولیس اور تمام سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں رائیگاں نہیں جانے دینا چاہیے انہوں نے ہا کہ میاں نواز شریف چاہتے تو لندن میں رہ سکتے تھے مگر وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے ملک و قوم کیلئے پاکستان واپس آئے ہیں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری‘ آئین توڑنے اور لال مسجد میں قتل عام کے مقدمات ہیں اور وہ ملک سے باہر بیٹھے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں وہ کمر درد کا بہانہ بنا کر عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں ان کو کیوں نہیں بلایا جاتا پرویز مشرف عدلاتی مفرور اور اشتہاری ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں خواجہ آصف نے کہ اکہ نواز شریف کو اقتدار کی کوئی ہوس نہیں وہ 22 کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہے ہیں کیونکہ پچھلے ستر سال میں عوام کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔

نواز شریف نے اب ووٹر کو عزت دینے کا تہیہ کرلیا ہے وہ جیل میں بیٹھ کر اپنے بیانیہ پر عمل پیر ا رہیں گے۔