Live Updates

ایک شخص کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے باقی تمام جماعتیں مشکلات کا شکار ہیں ،شہباز شریف

عمران نے لندن میں بیٹھ کر افواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے ان کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،صدر مسلم لیگ (ن)

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف ایک شخص کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے باقی تمام جماعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔عمران نے لندن میں بیٹھ کر افواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے ان کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز رئیسانی خاندان سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ مستونگ واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ کل اڈیالہ جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی تو انہوں نے بھی کہا کہ میری طرف سے رئیسانی خاندان سے افسوس کرنا، شہباز شریف نے کہا کہ جو بھی عناصر ان واقعہ میں ملوث ہیں ان کو عبرتناک سزا دی جائے، اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپیل کروں گا کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاکر دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرائے، مسلم لیگ ن نے جانبدار الیکشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، اگر بدقسمتی سے نگران پنجاب حکومت اگر ہمارے کارکنوں کے خلاف کارروائیوں کرتی ہے تو الیکشن مشکوک ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاروں صوبوں میں صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر پاکستان کی ترقی و خوشحالی یقنی ہو گی اگر خدانحواستہ ایسا نہ ہوا تو پاکستان کے مستقبل کو بڑا نقصان پہنچے گا،انہوں نے کہاکہ ابھی تک صرف ایک شخص کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی گئی ہے باقی تمام جماعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، ایسے حالات شفاف الیکشن پر سوالیہ نشان ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے واقعات پر سیاست کرتے ہوئے عمران خان کو شرم آنی چاہئے ایسے موقعے پر تو وہ جھوٹ اور الزامات نہ لگائیں کیونکہ جب بھی نواز شریف پر مشکل وقت آتا ہے تو دھمکاے شرو ہو جاتے ہیں، عمران خان کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان لندن میں بیٹھ کر جو افواج پاکستان کیخلاف ہرزا سرائی کرتا تھا ، عمران خان نے مختلف مواقعوں پر افواج پاکستان کی تحضیک کی ان کو اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات