لاہور ،مجلس احراراسلام پاکستان کا سانحہ مستونگ اورسانحہ بنوںپر اظہار افسوس

دہشتگردی کرنے والے مسلمان توکجاانسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں،سیدعطاء المہیمن بخاری

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سیدعطاء المہیمن بخاری نے سانحہ مستونگ اورسانحہ بنوںپرانتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کے اندوہناک واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ دہشتگردی کرنے والے مسلمان توکجاانسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ اللہ کرے الیکشن خیریت سے گزرجائے ہمیںتو کوئی صورت حال اچھی نظر نہیںآرہی ،نوازشریف اوردیگر کوسزائیںاورن لیگی قیادت پردہشت گردی کے مقدموںکے حوالے سے انہوںنے کہاکہ حکمرانوںاورسیاستدانوںکواس سے عبرت پکڑنی چاہیے ۔

انہوںنے یہ بھی کہاکہ جوکل دہشتگردی کے مقدمے بناتے یابنواتے تھے آج خود اسی قسم کے مقدموںکا شکارہورہے ہیںہم سمجھتے ہیںکہ یہ مکافات عمل ہے ۔

(جاری ہے)

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ ختم نبوت والے حلف نامے میں صرف مسلم لیگ نہیںتحریک انصاف بھی برابرکی شریک ہے اوریہ سب کچھ پوری طرح عیاں ہوچکاہے کہ سیاسی قیادت نے اس مسئلے پرصریحاً ظلم کیا۔

انہوںنے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ختم نبوت کے حوالے سے حالیہ فیصلے کیخلاف نگران وزیراطلاعات ونشریات سید علی ظفر کااعلان کہ’’ ہم اپرکورٹ میںاپیل کریںگے ‘‘عقیدہ ختم نبوت سے غداری کے مترادف ہے ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے فیصل آباد میںتنظیم اسلامی کے زیراہتمام’’ ختم نبوت اورقرآن کریم‘‘کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم کی ایک سوآیات مبارکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پرنبوت ختم ہونے کی گواہی دیتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ قرآن کریم کانظام نافذہوگا تووطن عزیز دہشتگردی سے پاک ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ نگران حکومت کے عبوری دور میںبھی قادیانیوں کونوازاجارہاہے ۔ 07-18/--109