25 جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ بھی ن لیگ کے خلاف آئے گا، صاحبزادہ حامد رضا

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ بھی ن لیگ کے خلاف آئے گا۔ قوم بیدار اور باشعور ہو چکی ہے۔عوام نے 25جو لائی سے پہلے ن لیگ کو مسترد کردیا ہے۔ چور کا استقبال کرنے والے دودھ کے دھلے نہیں ہوسکتے۔ بھارت کا امن دشمن چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

ن لیگ سازش سازش کا شور مچا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ بینظیر بھٹو پر نواز شریف کے مظالم قوم کو یاد ہیں۔ مریم نواز کو عدالتی سزا پر رونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین کے سفاکانہ قتل پر کیوں خاموش رہے۔ شریف خاندان نے جو بویا وہی آج کاٹ رہا ہے۔ اسلام اور پاکستان سے غداری کرنے والے خدائی پکڑ میں آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ عدلیہ، فوج اور نیب پر حملہ آور ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل امریکہ اور بھارت پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ جب بھی نواز شریف پر مشکل وقت آتا ہے تو ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں۔ نواز شریف اتنے ہی بہادر ہیں تو اپنے بیٹوں کو بھی ساتھ لاتے۔ ن لیگ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ قوم ووٹ کی طاقت سے مودی کے یاروں کو عبرت کا نشان بنائے گی۔ ہم لوٹ کھسوٹ کا عوام دشمن نظام ختم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ چہرے نہیں نظام بدلے گا تو پاکستان کے مسائل حل ہوں گے۔ ووٹ کا درست استعمال ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے 07-18/--111