کراچی,پاکستان کی بقاء کے لئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں،سلیم خاں قادری ترابی

ملک اور سماج دشمن عناصراپنی موت آپ مرجائیں گے،نگراں حکومت اپنے فرائض کی تکمیل کی طرف گامزن رہے ، چیئرمین انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے قومی انتخابات کے موقع پر ہونے والی دہشتگردی کے واقعات کی پر زورمذمت کرتے ہوئے نگراں حکومت کو مرکزی میلادالائنس پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی تکمیل کی طرف گامزن رہے ،ملک دشمن قوتوں کو ہمیشہ شکست ہوئی ہے اور اب بھی ان شاء اللہ پاکستان کی سربلندی ،استحکام،ترقی ،خوشحالی اور امن وامان کے قیام کے لئے پاکستان میں قوم متحدومنظم ہوتی ہوئی نظرآئے گی اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو ناکام بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے ساتھیوں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمدشکیل قاسمی، جامع مسجد غوثیہ گلبہار کے ٹرسٹی رکن ناصرحسین خاں،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس، پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ ودیگر کے ہمراہ گارڈن، رنچھوڑلائن،برنس روڈ اور پاکستان چوک کے دورے کے دوران کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کررہے تھے۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ موجودہ حالات کاتقاضہ ہے کہ پولیس انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارے محب وطن اکابرین دین وملت کو اعتمادمیں لیںاور باہمی مشاورت کا سلسلہ قائم کریں،انتکابی صورتحال میں پولیس اور عوام کو آمنے سامنے کھڑاکردینامناسب عمل نہیں ہے،پولیس کے جوان ہمارے ہی بیٹے ہیں،پولیس اور قانون نافذکرنے والے تمام اداروں کے سپاہیوں کی حفاظت کرنا عوام کا فرض ہے،موجودہ ماحول میں انتظامیہ کو اپنے رویئے میں محبت اور اخلاق اور احترام کاجذبہ بھی فراہم کرناچاہیئے،مرکزی میلادالائنس پاکستان کے جملہ اراکین پولیس اور قانون نافذکرنے والوں کے ساتھ اپنے تعاون کے سلسلے کو قائم رکھتے ہوئے میدان عمل میں موجودہیںکیونکہ مرکزی میلادالائنس کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ امن وامان کے قیام کے لئے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اور پولیس انتظامیہ وقانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان محبت اخوت کے رشتے کو مضبوط کیاجائے۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے نگراں حکومت میں شامل تمام ذمہ داران سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ مہربانی فرماکر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کی جائز شکایات کے فوری ازالے کے لئے اقدامات کریں ۔کثیر تعدادمیں اکابرین اہلسنّت حنفی بریلوی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حرمین الشریفین روانہ ہورہے ہیں۔اس سلسلے میں محافل میلاداکابڑی زورشورسے اہتمام کیاجارہاہے ان کے اجازت نامے فوری طورپر جاری کئے جائیں ،اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد ،مدارس،خانقاہوں اور آستانوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے،صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیاجائے،نکاسیء آب پر خصوصی توجہ دی جائے،پینے کا پانی فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں ،یکم اگست بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پابندی لگائی جائے،اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے مددلی جائے،ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کی حکمت عملی بنائی جائے،تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہر قسم کی دوائیں فوری طورپر فراہم کی جائیں،محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی پرامن زندگی کو فوقیت دیتے ہیں،حالانکہ حکومتی سطح پر سب سے زیادہ شکایات عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کوہی ہے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ مملکت خداداداسلامی جمہوریہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے قائم ہوا،اس ملک کی بنیادوں میں بیس لاکھ سے زیادہ اہلسنّت حنفی بریلوی شہیدوں کا لہوشامل ہے،ہم پاکستان کی بقاء کے لئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں،کیونکہ ہمارایقین کامل ہے کہ پاکستان اسلامی دنیامیں اپنامقام ومرتبہ رکھتاہے ،یہ اسلام کا قلعہ ثابت ہوگا۔

ہمارے پیارے پاکستان میں اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کے سچے غلام موجودہیں جب کی دعائوں کی بدولت پاکستان خوشحال بھی ہوگااور ترقی بھی کرے گا،ملک اور سماج دشمن عناصراپنی موت آپ مرجائیں گے۔ہماری گلی کوچوں،سرکاری اداروں اور منتخب ایوانوں میں نعرہء تکبیر اللہ اکبر اور نعرہء رسالت یارسول اللہ کی صدائیں بلند ہوں گی،ہم حضورسیدناغوث الاعظم پیران پیر دستگیر کے دامن سے وابستہ ہیں، وہاں علم ،فراست،محبت اور خلوص کی دولت بے حساب ملتی ہے، ہمارے دامن بہت چھوٹے ہیں،ہماری زندگی دنیاوآخرت کی بھلائیاں چاہتی ہے،ہم کسی سے دشمنی نہیں رکھتے ،بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لاتے ہیں، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے قائدین واکابرین ،مشائخ عظام وعلمائے کرام اور کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ،اسی لئے ہر ظلم وزیادتی،جبر پر بھی صبر اور صرف صبر ہی کرتے ہیں،ہماراایمان ہے کہ صبر کرنے والوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہے اور جس کے ساتھ اللہ ہواسے کوئی فکر نہیں رہتی۔