Live Updates

سابق حکمرانوں نے لاہور جیسے بڑے شہر کو مسائل اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا،کرن علیم خان

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی خاتون رہنما کرن علیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ، ووٹرز کسی شعبدہ بازی میں نہیں آئیں گے ،25جولائی کا دن تحریک انصاف کا ہے اور انشاء اللہ عوام بلے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور کے حلقہ این ای131اور صوبائی حلقے پی پی157اور پی پی158میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہر خاتون تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائے گی اور ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں گی ، انہوں نے کہا کہ مسلسل 10سال پنجاب کے حکمران رہنے والوں نے لاہور جیسے بڑے شہر کو مسائل اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا ، آج اس کاسمو پولیٹن شہر کے لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں، لاہور شہر سے گزرنے والی اکلوتی نہر کا پانی آلودہ اور سیوریج سے بھرا ہوا ہے، حکومتی ادارے غفلت کا شکار ہیں جبکہ شہباز شریف سب اچھا کا راگ الاپتے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے نواز لیگ کا فلاپ ڈرامہ مسترد کر دیا ہے اور احتجاج کی کال پر کان نہیں دھرا ،مستقبل میں بھی نواز لیگ کو ایسی ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات