ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں کی معطلی کے بعد متعلقہ ایڈمنسٹریٹر ز نے چارج سنبھال لئے

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں کی معطلی کے بعد متعلقہ ایڈمنسٹریٹر ز نے چارج سنبھال لئے۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے بلدیاتی اداروں کو عارضی طورپر معطل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حکومتی ہدایات کی روشنی میںڈپٹی کمشنر خانیوال اشفاق چوہدری نے ضلع کونسل، اے ڈی سی آر منظور چانڈیو نے میونسپل کمیٹی جبکہ اے سی کبیروالا نے میونسپل کمیٹی کبیروالا اور عبدالحکیم، اے سی میاں چنوں، نے میاں چنوں اور تلمبہ جبکہ اے سی جہانیاں نے میونسپل کمیٹی جہانیاں کے ایڈمنسٹریٹر کے طورپر چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے ۔