فرانس فیفا ورلڈ کپ 2018ء کا عالمی چیمپیئن بن گیا

فٹ بال ورلڈ کپ میں فرانس نے کروشیا کو2۔4 گول سے شکست دے دی، فرانس کی ٹیم پہلی بار1998ء میں فٹ بال ورلڈ کپ کی عالمی چیمپئن بنی تھی۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 جولائی 2018 22:12

فرانس فیفا ورلڈ کپ 2018ء کا عالمی چیمپیئن بن گیا
ماسکو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی 2018ء) : فرانس فیفا ورلڈ کپ 2018ء کا عالمی چیمپیئن بن گیا ہے، فرانس نے کروشیا کو2۔4 گول سے شکست دے دی، فرانس کی ٹیم پہلی بار 1998ء میں فٹ بال ورلڈ کپ کی عالمی چیمپئن بنی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس ایک بار پھر فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء کا عالمی چیمپیئن بن گیا ہے۔ فرانس کی ٹیم دوسری بارفٹ بال ورلڈ کپ کی عالمی چیمپئن بن گئی ہے۔

اس سے قبل فرانس نے 1998ء میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فرانس کی ٹیم فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا کو2۔4 گول سے شکست دے کر20سال بعد عالمی چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ فرانس نے 1998ء میں منعقدہ ایونٹ میں برازیل کو شکست دے کر پہلی بار عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔ اتوار کو کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میں فرانس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کو 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر دوسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے ہاف کے 18ویں منٹس میں کروشین کھلاڑی مینڈزوکک کے اون گول کی بدولت فرانس کو 1-0 گول کی برتری مل گئی۔

(جاری ہے)

28ویں منٹس میں کروشیا کے پیریسک نے شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ 38ویں منٹس میں فرانس کے گرائزمین نے پنالٹی کک پر گول کر کے ٹیم کی برتری 2-1 گولز کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 59ویں منٹس میں فرانس کے پوگبا نے گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر دیا، چھ منٹس بعد ہی فرانس کے مباپے نے گول کر کے مقابلہ 4-1 گولز کر دیا جس کے بعد کروشین ٹیم دبائو کا شکار ہو گئی۔ چار منٹس بعد کروشیا کے مینڈزوکک نے گول کر کے مقابلہ 4-2 گولز کر دیا، کروشیا نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم فرانس کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا۔ اسطرح فرانس نے کروشیا کو 4-2 گولز سے ہرا کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :