Live Updates

الیکشن سے قبل متعدد پاکستانی سیاست دانوں کی درگاہ اجمیر شریف حاضری

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد امیدواروں نے درگاہ خواجہ غریب نواز پر حاضری دی روزانہ کی بنیاد پر درجنوں امیدواروں کی موبائل کا لزمیںکامیابی کے لیے دعا کرنے کی استدعا کی جاتی ہے،درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادم سید بلال چشتی

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

اجمیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان میں ا نتخا بات 2018میں حصہ لینے والے مختلف جماعتوں کے امیدوار اپنی کامیابی کے لیے دعا کرنے بھارت میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پہنچ گئے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان اور حالیہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف سمیت مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھارت کے شہر اجمیر شریف میں واقع معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پہنچے، چادر چڑھائی اور انتخابات میں کامیابی کے لیے دعا کی۔

درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادم سید بلال چشتی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید عمران شاہ ولی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار درگاہ پر حاضری لگوا چکے ہیں جب کہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں امیدواروں کی موبائل کالز بھی موصول ہورہی ہیں جس میں انتخاب میں کامیابی کے لیے دعا کرنے اور چڑھاوے چڑھانے کی استدعا کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سیاست دانوں کا اپنی انتخابی مہم کا آغاز صوفی بزرگوں کی درگاہوں پر حاضری کے ساتھ کرنے کا رواج عام ہے جب کہ وزیراعظم اور صدر کے کلیدی اور اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کو کسی صوفی بزرگ کا معتقد ہوتے بھی دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ پنجاب میں واقع صوفی بزرگ کی درگاہ پر حاضری دی تھی جب کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو، آصف زرداری اور نواز شریف کو بھی صوفی بزرگوں سے دعا کراتے دیکھا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات