الیکشن میں صرف 9دن باقی ہیں، تلخیوں کوبھلانا ہوگا ، شیخ رشیداحمد

سب سے اہم کام معاشی بحران کاحل تلاش کرناہے، قوم کو نئی آنے والی حکومت سے بڑی توقعات ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہی سیاستدانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، کارنر میٹنگز سے خطاب

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

الیکشن میں صرف 9دن باقی ہیں، تلخیوں کوبھلانا ہوگا ، شیخ رشیداحمد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ الیکشن میں صرف 9دن باقی ہیں، تلخیوں کوبھلانا ہوگا تاکہ ملک مستحکم جمہوریت کی جانب بڑھ سکے،سب سے اہم کام معاشی بحران کاحل تلاش کرناہے، قوم کو نئی آنے والی حکومت سے بڑی توقعات ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہی سیاستدانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی میںبعض ایسے علاقے بھی نئی حلقہ بندیوں میں سامنے آئے ہیں جہاں وضو کرنے کے لئے بھی پانی نہیں ملتا۔25جولائی کو کامیابی کے بعد سب سے پہلا کام راولپنڈی کو غازی بروتھا ڈیم سے 200ملین گیلن پانی روزانہ سپلائی کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 60اور62کی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں صرف9 دن باقی رہ گئے ہیں اب ہمیں تلخیوں کو ختم کرناہے تاکہ ملک مستحکم جمہوریت کی جانب بڑھ سکے، شیخ رشید نے کہاکہ اس وقت سب سے زیادہ اہم کام معاشی بحران کا حل تلاش کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ راولپنڈی این اے 60اور62میں بعض ایسے علاقے بھی نئی حلقہ بندیوں میں سامنے آئے ہیں جہاں وضو کرنے کے لئے بھی پانی نہیں ملتا،انہوں نے کہاکہ قوم کو انتخابات کے بعد نئی حکومت سے بڑی توقعات ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہی سیاستدانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے ترجیحی بنیاد پر راولپنڈی کو غازی بروتھا ڈیم سے روزانہ 200 ملین گیلن پانی سپلائی کریں گے۔