کمشنر کراچی فاروقی کی 6 ڈی ایم سیز سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) کراچی کمشنر کراچی فاروقی نے 6 ڈی ایم سیز سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کی ہے۔ کمشنر کراچی نے مسنگ فیسلٹیز کے حوالے سے تمام ڈی ایم سیز کو ڈی سی صاحبان کو اور دیگر اداروں کو ہدایت دیں۔ اس کے بعد مون سون کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سی ایسٹ میں چیف جسٹس آف پاکستاں 22 جولائی کو ٹریٹمنٹ پلانٹ ہاکس بے کا افتتاح کریں گے کا بھی کمشنر کراچی فاروقی نے دورہ کیا اور اس کے انتظامات کا شہر سمیت مختلف علاقوں کا وزٹ کیا ۔

پانی، بجلی، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ہدایت جاری کی۔ کمشنر کراچی کے ہمراہ ڈی سی ویسٹ شادیہ جعفر، ای ڈی سی ون ولی محمد بلوچ ، اور ایم سی ویسٹ اور دیگر ای سی ۔ افسران اور واٹر بورڈ افسران بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :