بورے والا ،ن لیگی امیدواران کی انتخابی مہم میں غیر معمولی تیزی ،کونسلر بلدیہ رانا شاہدسرور نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کر دیا

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ن لیگی امیدواران کی انتخابی مہم میں غیر معمولی تیزی ،کونسلر بلدیہ رانا شاہدسرور نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کر دیا ،مختلف برداریوں کے وسیع تر اتحاد نے بھی لیگی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم شروع کر دی دو روز کے دوران اہم سیاسی جوڑ توڑ سے پوزیشن مستحکم ہو گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے این اے 162سے امیدوار چوہدری فقیر احمد آرائیں ،پی پی 230سردار خالد محمو د ڈوگر اور پی پی 229سے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی انتخابی مہم میں گزشتہ دو روز کے دوران غیر معمولی تیزی آ گئی انتخابی کارنر میٹنگز ،ڈور ٹو ڈور مہم اور اہم سیاسی دھڑوں و برداریوں کی طرف سے حمایت کا اعلان کیے جانے کے بعد امیدواروں کی پوزیشن مستحکم ہو گئی گزشتہ روز کونسلر بلدیہ بورے والا اور شہر کی مضبوط سیاسی شخصیت رانا شاہد سرور نے بھی ن لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ن لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آجانے سے ڈرامائی تبدیل رونما ہو چکی ہے تمام ناراض لیگی کارکنان نے اپنے اختلافات بھلا کر پارٹی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے شروع کر دی ہے لیگی امیدواروں قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ حیران کن کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ حکومت ن لیگ ہی بنائے گی ن لیگ کو جتنا دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیگی ورکرز میں اتنا ہی زیادہ جوش و خروش سامنے آ رہا ہے مخالفین کے تمام اندازے 25جولائی کو غلط ثابت ہونگے 07-18/--272