بورے والا،پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوںکا ایک اجلاس منعقد ہوا

جس میں جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری شگفتہ چوہدری کی طرف سے امیدوار قومی اسمبلی کامران یوسف گھمن کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی بھرپور مذمت

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوںکا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری شگفتہ چوہدری کی طرف سے امیدوار قومی اسمبلی کامران یوسف گھمن کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی بھرپور مذمت اور چیئر مین پی پی پی سے شگفتہ چوہدری کو پارٹی سے نکالے جانے کا مطالبہ بھی کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ملتان روڈ آفس میں سینئر اور نظریاتی کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پی پی پی جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری شگفتہ چوہدری کی طرف سے امیدوار قومی اسمبلی کامران یوسف گھمن کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی بھرپور مذمت کی گئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح انہوں نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر ملک نوشیر لنگڑیال اور شوکت بسیرا کو پارٹی سے نکالا تھا اسی طرح شگفتہ چوہدری کو پارٹی سے نکالا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی چیئر مین کے احکامات کی خلاف ورزی نہ کر سکے اجلاس زیر صدارت سابق صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع وہاڑی صدیق بھلر منعقد ہوا جس میں غلام حیدر جٹ ،چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ ،ملک امیر کھوکھر ،ڈاکٹر شمشاد الحق ،چوہدری عبدالستار آرائیں ،فاروق غفور بھٹی ،ملک اجمل کھوکھر ،رائو عتیق ،کیپٹن ریٹائرڈ محمد اسماعیل سلیم قریشی ،اکرام ٹکا ،بدر منیر شاہ کے علاوہ کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری شگفتہ چوہدری نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی امیدوار کے خلاف من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کیا ہے جس کی وجہ سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے احکامات کی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بورے والا میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے بورے والا کے کارکن امیدوار قومی اسمبلی کامران یوسف گھمن کے ساتھ ہیں اور ان کی الیکشن کی ٹیم کا حصہ ہیں 07-18/--273