بورے والا ، لاری اڈہ پر غیر قانونی زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو مزدور شدید زخمی

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) لاری اڈہ پرمیونسپل کمیٹی سے نقشہ کی منظوری کے بغیر مبینہ ملی بھگت سے زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو مزدور شدید زخمی تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ بورے والا میں ایک عمارت زیر تعمیر تھی مزدور اس کی چھت کی لپائی کر رہے تھے ناقص میٹیریل کی وجہ سے چھت اچانک زمین بوس ہو گئی جس سے وہاں پر کام کرنے والے دو مزدور نذیر احمد اور وارث شدید زخمی ہو گئے جبکہ چک نمبر 285ای بی کا رہائشی حسن علی ولد محمد حسین ملبہ کے نیچے دب کر جانبحق ہو گئے اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ زیر تعمیر عمارت میں استعمال ہونے والا میٹریل انتہائی غیر معیاری تھا اور کمرشل علاقہ میں تعمیر ہونے والی اس عمارت کا نقشہ بھی میونسپل کمیٹی سے منظور نہیں کروایا گیا تھا اور یہ عمارت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ ملی بھگت سے تعمیر ہو رہی تھی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے 07-18/--274

متعلقہ عنوان :