بورے والا ،ہوم ڈلیوری دینے والے ویٹر سے نا معلوم شخص گن پوائنٹ پر نقدی اور کھانا چھین کر فرار

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ہوم ڈلیوری دینے والے ویٹر سے نا معلوم شخص گن پوائنٹ پر نقدی اور کھانا چھین کر فرار ہو گئے واقعات کے مطابق چک نمبر 445ای بی کا رہائشی شبیر احمد لنگڑیال جو کہ سی بلاک میں فاسٹ فوڈ پر بطور ڈلیوری بوائے کام کرتا ہے گزشتہ شب موبائل فون سے کال کر کے ایک شخص نے اپنا آرڈر بک کروایا ڈلیوری مین مذکورہ جگہ بسم اللہ ٹائون نزد چونگی نمبر 5پر کھانے کا آرڈردینے کے لیے پہنچا تو مذکورہ شخص اسے ایک گلی میں لے گیا اور وہاں پر پسٹل نکال کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر 8500روپے نقد ی اور کھانا چھین کر فرار ہو گیا وقوعہ کی تحریری اطلاع تھانہ ماڈل ٹائون کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے 07-18/--275

متعلقہ عنوان :