کسووال،الیکشن کمپین سے واپس جاتے ہوئے پی ٹی آئی کے سرگرم رکن کے ساتھ ڈکیٹی کی واردات

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) الیکشن کمپین سے واپس جاتے ہوئے پی ٹی آئی کے سرگرم رکن کے ساتھ ڈکیٹی کی واردات ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاوں گزشتہ رات 3چودہ ایل کے پی ٹی آئی کے سرگرم رکن راناراشدعلی ولدرانا صادق علی کسووال سے الیکشن کمپین کرکے واپس اپنے گھر3 چودہ ایل جا رہا تھا کہ راستے میں 4چودہ ایل سے آگے روڈ پر4موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے روک کر گن پوئنٹ پر 17ہزارروپے نقد اے ٹی ایم کارڈ موبائل فون اورایک عددچیک چھین لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ کسووال نے موقع پر پہنچ کرڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ۔ واضح رہے کہ یہ موٹرسائیکل گینگ کسووال اورگردونواح کی عوام کے لیے دردسر بناہوا ہے۔ مذکورہ موٹر سائیکل ڈکیٹ گینگ عرصہ داراز سے پولیس سرکل چیچہ وطنی میں وارداتوں میں مصروف ہے جوکہ سرکل چیچہ وطنی میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کے لیے ایک چیلنج ہے۔ جنہیں پولیس پکڑنے میں مسلسل ناکام۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی اوساہیوال آرپی ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 07-18/--276