ووٹ کو عزت دو محض نعرہ نہیں ہے ایک تحریک ہے، مریم اورنگزیب

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو محض نعرہ نہیں ہے ایک تحریک ہے‘ پاکستانی عوام پر نواز شریف کا قرض چکانے کا وقت آگیا ہے۔ عوام 25 جولائی کے دن شیر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ ووٹ کو عزت دو ایک مقبول نعرہ بن چکا ہے جس کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے عوام کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم پر نواز شریف کا قرض چکانے کا وقت آگیا ہے۔ ووٹ کو عزت دو نعرہ نہیں بلکہ ایک مضبوط تحریک ہے۔ تحریک شروع ہوچکی ہے عوام اپنے قائد کو سرخرو کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام 25 جولائی کو نکل کر شیر کی پرچی پر مہر لگائیں گے۔ ووٹ کی پرچہ کو عزت دینی ہوگی مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی تحریک کی کامیابی کیلئے ہر ایک کواپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔