جمعیت العلمائے پاکستان (نورانی گروپ) ضلع ساہیوال کا این اے 147 مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر عمران ولی شاہ کی حمایت کا اعلان

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) جمعیت العلمائے پاکستان (نورانی گروپ) ضلع ساہیوال کے صدر مولانا عبد الجبار اور تحصیل ساہیوال کے صدر قاری محمد رمضان نے آج ساہیوال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے این اے 147کے امیدوار مسلم لیگ (ن) پیر عمران ولی شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ایم ایم اے قومی اسمبلی کا این اے 147میں کوئی امیدوار نہ ہے اسلئے ایم ایم اے اور جمعیت علمائے پاکستان کی قیادت سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر عمران شاہ ولی کی حمایت کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر جمعیت علمائے پاکستان کے 35عہدیدارا ور کارکن موجود تھے ۔انہوں نے سانحہ مستونگ کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ دہشت گر دوں کو گرفتار کیا جائے اور بھارتی ایجنسیوں کی سر گر میوں اور دہشت گر دی میں ملوث ہو نے کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور اسلامی ممالک میں وفود بھیجے جائیں۔ 15-07-18/--260