جڑانوالہ،چند یوم قبل مسلح ڈاکوئوںنے نجی مشروب کمپنی کے مالک آج سیلز مین کو لوٹ لیا

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) چند یوم قبل مسلح ڈاکوئوںنے نجی مشروب کمپنی کے مالک آج سیلز مین کو لوٹ لیا، مسلح ڈاکوئوںنے تھانہ سٹی کے سامنے دن دیہاڑے ناکہ لگا کر مشروب ساز کمپنی کی گاڑی لوٹ لی۔ متاثرین کا روڈ بلاک کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ۔ شاہکوٹ ، کھرڑیانوالہ ، لاہور روڈبلاک ہونے سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں مسافر پریشان ۔

پولیس کی ناکامی پر سراپا احتجاج۔ بتایا گیا ہے کہ چند یوم قبل مسلح ڈاکوئوں کے گروہ نے واٹر ورکس روڈ پر واقع نجی مشروب کمپنی کے مالک غلام دستگیر کو لوٹ لیا گیا جبکہ آج مشروب ساز کمپنی کی گاڑی پر سیلز مین انور و دیگر عملہ مارکیٹ سے رقم اکٹھی کرکے واپس آرہے تھے کہ جب وہ تھانہ سٹی کے قریب پہنچے تو مسلح ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ کے زور پر جان سے ماردینے دھمکیاں دے کر لاکھوں روپے نقدی موبائل فون قیمتی سامان لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

متاثرین نے تھانہ سٹی کے سامنے روڈ بلاک کرتے ہوئے شاہکوٹ ، کھرڑیانوالہ ، ننکانہ و لاہور روڈ کو کئی گھنٹے تک بلاک کیے رکھا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ علاوہ ازیں ڈاکو ایک ہی وقت میں دو گھروں سے لاکھوں مال و زلوٹ کر لے گئے ۔ چک نمبر 652/3گ ب کے رہائشی نواز ولد عبدالغفور ، بشیر ولد اللہ دتہ اقوام لڑکا اپنے گھروں میں موجود تھے کہ مسلح افراد داخل ہو کر ساڑھے تین تولے زیور ، 80ہزار روپے نقدی، قیمتی پارچہ جات لوٹ کر لے گئے ۔ 07-18/--264